صدر ایوانِ تجارت اوگی کی مختلف مارکیٹوں میں تاجر برادری سے ملاقاتیں

25

مانسہرہ: صدر ایوانِ تجارت اوگی عطاءاللہ تنولی نے صدر مانسہرہ روڈ سیکٹر عامر بونیری اور صدر بٹگرام روڈ سیکٹر طاہر رفیع ,نوید بونیری کے ہمراہ اوگی کی مختلف مارکیٹوں میں تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر انہوں نے توحید روڈ پر علوی الیکٹریشن شاپ میں شارٹ سرکٹ سے ہونے والے نقصان اور مانسہرہ روڈ پر المدینہ گلاس سینٹر میں قیمتی شیشے ٹوٹنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

عطاءاللہ تنولی اور ان کے ہمراہ تاجر رہنماؤں نے متاثرہ دکانداروں سے ہمدردی کرتے ہوئے مکمل مالی تعاون اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ایک جسم کی مانند ہے، کسی ایک کو نقصان ہو تو پورا طبقہ متاثر ہوتا ہے۔ ایوانِ تجارت متاثرہ تاجروں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں