شنکیاری سے منشیات فروش گرفتار

16

مانسہرہ : ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر منشیات کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

اسی تسلسل میں زبردست کاروائیوں کے دوران تھانہ شنکیاری پولیس نے منشیات فروشان زہیب ولد نثار اور نعمان ولد مسعود الرحمٰن سکنان شنئی بالہ کو مجموعی طور پر 4 کلو 650 گرام چرس اور 610 گرام ھیروئین سمیت گرفتار کر لیا جنکے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

اسی طرح تھانہ بالاکوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احسن عزیز ولد عزیزالرحمٰن سکنہ قادر آباد بالاکوٹ کو 3 کلو 430 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں