ایبٹ آباد: سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی، بابر سلیم سواتی نے مسلم ایجوکیشن سسٹم کے بچوں، والدین، اساتذہ اور سٹاف ممبران میں عمرہ ٹکٹ تقسیم کر دیئے۔
مسلم ایجوکیشن سسٹم، کیمپس ایبٹ آباد میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ کے مہمانِ خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی، بابر سلیم خان سواتی تھے۔
تقریب میں اساتذہ، والدین، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز مسلم ایجوکیشن سسٹم کے کیڈٹس کے دستے نے اسلامی انداز میں مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کر کے کیا، جسے حاضرین نے نہایت سراہا۔
بچوں نے رنگا رنگ پروگرامز پیش کیے جن میں ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلو اور دیگر فنی مظاہرے شامل تھے۔ والدین اور شرکاء نے بچوں کی محنت اور اساتذہ کی تربیت کو دلی سراہا۔
تقریب میں ایک والدین، ایک استاد اور انتظامیہ کے ایک رکن کو عمرہ ٹکٹ سے نوازا گیا۔
سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں چیکس تقسیم کیے گئے، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اعزازی انعامات، سرٹیفکیٹس، چیکس اور میڈلز سے نوازا گیا۔
مہمانِ خصوصی بابر سلیم خان سواتی نے خطاب میں مسلم ایجوکیشن سسٹم کی علمی، اخلاقی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کو بھی ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔