ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نسیم خان کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

14

ایبٹ آباد : ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نسیم خان کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی۔

بائی پاس روڈ حویلیاں پر کارروائی کے دوران نجات گل نامی ملزم کو 400 گرام جان لیوا منشیات (آئس) سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، ایکسائز کی ٹیم معمول کے گشت پر موجود تھی کہ ایک مشتبہ نوجوان پیدل جاتا دکھائی دیا۔ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 400 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ملزم نے اپنا نام نجات گل ولد زرگل سکنہ چارسدہ روڈ، بخشی پل پشاور بتایا۔

ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز ہزارہ میں مقدمہ نمبر 25، جرم 11(i) r CNSA کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں