ایبٹ آباد پولیس کی بڑی کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

19

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد پولیس کی بڑی کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی خصوصی ہدایات پر، ایس ایچ او تھانہ کینٹ زبیر خان نے دورانِ گشت ایک مشکوک کیری ڈبہ کو روک کر اہم کارروائی عمل میں لائی۔

کارروائی کے دوران ملزم مدثر ولد یاسین سکنہ پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا، جس میں 7 عدد پستول 30 بور، 2 عدد پستول 9 ایم ایم اور 6000 کارتوس شامل ہیں۔

پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ قبضہ میں لے کر امتناعِ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو پابندِ سلاسل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں