ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی میرپور شاہین خان اور ایس ایچ او مانگل احسن شکور نے سی پیک، ریسٹ ایریا، فارنرز کے رہائشی علاقوں اور ملحقہ آبادیوں کا سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات، گشت کے نظام، ناکہ بندیوں اور اہم مقامات پر تعینات اہلکاروں کی ڈیوٹی کو چیک کیا گیا۔
ڈی ایس پی میرپور نے موقع پر موجود افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جائے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
دورے کے دوران عوامی علاقوں اور داخلی و خارجی راستوں پر بھی ناکہ بندی عمل میں لائی گئی، جب کہ ایس ایچ او مانگل نے گشت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں۔