ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے دورے کے دوران تھانہ ریکارڈ، روزنامچہ، تفتیشی رجسٹرز، حوالات، کوت، میس ، پولیس بیرکس، اور مال مقدمات سمیت تمام ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے تھانے کے صفائی کے انتظامات، سکیورٹی کیمروں، فرنٹ ڈیسک، اور سائلین کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی پی او ہارون رشید خان نے موقع پر موجود عملے سے کارکردگی سے متعلق پوچھ گچھ کی اور عوام کے ساتھ بہتر رویہ، شفاف تفتیش، اور فوری انصاف کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ عوام کا پہلا رابطہ پوائنٹ ہے، اس لیے یہاں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور دیانتداری سے پیش آنا پولیس کے ہر اہلکار کا فرض ہے۔
ڈی پی او نے جرائم کے انسداد، گشت کے نظام میں بہتری، اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانے کا ماحول عوام دوست اور قانون کے عین مطابق ہونا چاہیے تاکہ شہری پولیس پر اپنا اعتماد قائم رکھ سکیں۔