افغان مہاجرین نے ہری پور شہر سمیت دیہاتوں ،پہاڑوں غاروں /بھورے و دیگر محفوظ مقامات پر منتقل

22

ہریپور : ڈی پی او ہری پور کی جانب سے افغان مہاجر کیمپ کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد کیمپ میں رہائشی افغان مہاجرین نے ہری پور شہر سمیت دیہاتوں ،پہاڑوں غاروں /بھورے و دیگر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا۔

شہر سمیت دیہاتوں میں مکانات کرایہ پر حاصل کر کے ایک ایک مکان میں 3 سے 4 فیملیاں رہنے لگی ہیں۔اسی طرح ہری پور شہر سمیت دیگر تینوں تحصیلوں میں افغان مہاجرین بڑے بڑے پلازے،دوکانیں، مال کرایہ پر یا ملکیتی حاصل کر کے کاروبار کر رہے ہیں۔

انھوں نے بھی متعدد افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے۔ دیگر صوبوں و اضلاع سے نکالے جانے والے افغان مہاجرین نے بھی ہری پور کا رخ کر لیا۔ اس وقت ہری پور کا مین بازار ان پناہ گزینوں سے بھر چکا ہے۔ ڈی پی او ہری پور سے گزارش ہے کہ وہ ان کے خلاف عملی اقدام اٹھائیں۔

اور دور دراز علاقوں اور خاص کر کرایہ کے مکانوں میں رہائش پزیر افغان پناہ گزینوں کے خلاف عملی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اور شہر میں جو ٹریفک کی۔روانی میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس پر بھی ان غیر قانونی عارضی تجاوزات کی زیادتی کے باعث ہے۔ یہ جگہ جگہ ہتھ ریڑھی لیے کھڑے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں