کابینہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پورکا اسلام آباد ضلعی عدلیہ کے احاطے کے باہرہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

16

ہریپور : کابینہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پورکا اسلام آباد ضلعی عدلیہ کے احاطے کے باہرہونے والے دھماکے کی شدید مذمت — وکلاء، ججز اور سائلین کی سیکیورٹی پر سنجیدہ سوالات ۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور کے صدر اسد سعید خان اور کابینہ نے اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے احاطے کے باہرہونے والے دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک المناک سانحہ ہے بلکہ وکلاء، ججز اور سائلین کی جان و مال کی حفاظت کے حوالے سے انتہائی سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔
کابینہ نے کہا ہے کہ عدالتوں کے احاطے کو سب سے زیادہ محفوظ مقامات میں شمار کیا جانا چاہیے، مگر اس واقعے نے سیکیورٹی کے تمام دعووں کی نفی کردی ہے۔

وکلاء برادری، جو عدلیہ کا اہم ستون ہے، خود کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کر رہی ہے۔صدر اسد سعید خان و کابینہ نے حکومتِ پاکستان، وزارتِ داخلہ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ:
عدالتی احاطوں میں سیکیورٹی انتظامات کا فوری اور جامع ازسرنو جائزہ لیا جائے۔

وکلاء، ججز اور سائلین کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ممکن ہو۔

کابینہ نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعاۓ مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
اسد سعید خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ہری پور کےوکلاء اس مشکل گھڑی میں شہداء اور متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑےہیں۔

’’ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عدالتی اداروں کی سیکیورٹی کو ترجیح قرار دیا جائے، کیونکہ عدلیہ اور وکلاء کی سلامتی ہی انصاف کے نظام کی بنیاد ہے۔‘‘

*اسد سعید خان*
*صدر*
*ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ہری پور*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں