کیڈٹ کالج بٹراسی کے گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

32

مانسہرہ: ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر تھانہ صدر کی حدود میں واقع کیڈٹ کالج بٹراسی کے گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد۔

سرچ آپریشن کی قیادت ایس پی سٹی مانسہرہ شاہنواز خان نے خود کی، جن کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت پولیس کی بھاری نفری شریک تھی۔

سرچ آپریشن کے دوران لیڈی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں مشکوک گھروں اور مقامات کی جامع تلاشی لی گئی۔ اس موقع پر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا کہنا ہے کہ ایسے آپریشنز کا مقصد ضلع میں امن و امان برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ہے۔ کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس کو دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں