بٹگرام ۔ ترناؤ بانیاں میں گزشتہ رات انگیٹھی کے شعلوں سے پولٹری فارم کو آگ لگ گئی جس نے پورے پولٹری کو راک کا ڈھیر بنا دیا پولٹری فارم میں موجود 28 روز کے 3000 مرغیاں جل کر ہلاک ہوگئی ۔
متاثرہ شخص سجاول شاہ کے مطابق مجموعی طور پر اس واقعے سے انہیں 15 لاکھ روپے مرغیاں ضائع ہونے کی وجہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اسی طرح نیاز محمد جو پولٹری فارم کا مالک ہے ۔ اسکو بھی تین سے چار لاکھ روپے بلڈنگ مکمل طور پر منہدم کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مقامی انتظامیہ واقعہ کا نوٹس لیں اور اگر ممکن ہو تو متاثرہ شخص کو مالی امداد فراہم کریں۔