ہزارہ کوآپریٹو سنٹر کا اجلاس

65

مانسہرہ: ہزارہ کوآپریٹو سنٹر کا اجلاس عام منعقد، راجہ زاہد بلامقابلہ چیئرمین منتخب. ہزارہ کوآپریٹو سنٹر کا اجلاس عام رجسٹرار کوآپریٹو ہزارہ ساجد نواز کی ہدایت پر منعقد ہوا، جس میں پچاس فیصد سے زائد ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت انیس خان، اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو نے کیا. اجلاس میں راجہ زاہد بلامقابلہ چیئرمین ہزارہ کوآپریٹو منتخب ہوگئے، جبکہ طیب خان آف لبڑکوٹ کو وائس چیئرمین، نعیم شہزاد کو ڈائریکٹر اور سرور خان کو اکاؤنٹس منیجر مقرر کیا گیا۔ مزید برآں دیگر سات فعال ممبران کو بھی کوآپریٹو کی انتظامیہ کمیٹی کا حصہ بنایا گیا.

ممبران نے محکمہ اہلکاران کے رویے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر انیس خان نے وضاحت کی کہ یہ ادارہ ممبران کی ملکیت ہے، محکمہ کا کام صرف نگرانی تک محدود ہے، جبکہ ادارے کو چلانا انتظامیہ کمیٹی اور ممبران کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنی فعالیت اور ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ زاہد نے کہا کہ سوسائٹی فارم سنٹر میں ہونے والے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا اور دفتر میں ہونے والے تمام غیر قانونی کاموں کو بے نقاب کرکے قانون کے مطابق احتساب کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے رجسٹرار ساجد نواز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی ہدایت پر یہ اجلاس ممکن ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں