خیبرپختونخواہ پولیس کا ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے احسن اقدام، ہزارہ پولیس کے مستحق ملازمین میں ویل چیئر زتقسیم

29

ایبٹ آباد: ویل چیئر ایک کرسی نہیں بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ ہے ایک مسکراہٹ ہے ایک امید ہے، ناصر محمود ستی

محکمہ پولیس اپنے اہلکاروں کیساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو بھی اولین ترجیح دیتی ہے، ڈی آئی جی ہزارہ

ویلفیئر سے متعلق کسی بھی مسئلے یا ضرورت کیلئے ملازمین بلاجھجک براہ راست میرے دفتر کی ویلفیئر برانچ سے رابطہ کرسکتے ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصرمحمود ستی نے ہزارہ ریجن کے مستحق پولیس ملازمین کے معذور لواحقین کیلئے ویل چیئر تقسیم کی۔

اس حوالے سے ریجن آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزارہ ریجن کے مستحق پولیس ملازمین جن کے لواحقین معذور ہیں کیلئے خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے ویل چیئر مہیا کی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے شریک پولیس ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویل چیئر ایک کرسی نہیں بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ ہے ایک مسکراہٹ ہے ایک امید ہے۔

محکمہ پولیس نہ صرف عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے بلکہ اپنے اہلکاروں کیساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو بھی اولین ترجیح دیتی ہے ایسے فلاحی اقدامات کا مقصد یہ یقین دلانا ہے کہ کوئی بھی اہلکار محکمانہ معاونت سے محروم نہ رہے۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کامقصد اہلکاروں کے مسائل کو فوری حل کرنا اور ان کی مشکلات کم کرنا ہے ویلفیئر سے متعلق کسی بھی مسئلے یا ضرورت کے لیے کوئی بھی پولیس ملازم بلاجھجک براہ راست میرے دفترکی ویلفیئر برانچ سے رابطہ کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں