نان کسٹم پیڈ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کارروائی

17

بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیردل نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان برکی کے ہمراہ تھاکوٹ بازار کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران نان کسٹم پیڈ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ سگریٹس کی فروخت سے مکمل طور پر گریز کریں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایت جاری کی کہ غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائئگی۔ اس ضمن میں آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید برآں، عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ ایسے مصنوعات سے اجتناب کریں اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کے استعمال کی روک تام میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں