ایبٹ آباد: ٹریفک ایجوکیشن سیشن فارسٹ سکول تھائی ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔
ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے فارسٹ سکول تھائی ایبٹ آباد میں ایک آگاہی و تعلیمی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امتیاز خان، انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ذوالفقار علی، اور فارسٹ سکول کی انتظامیہ سمیت اساتذہ و طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر طلبہ کو ٹریفک کے بنیادی قوانین، روڈ سیفٹی اصولوں، ہیلمٹ کے استعمال، اور پیدل چلنے والوں کے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
ڈی ایس پی امتیاز خان نے طلبہ کو نظم و ضبط اور سڑکوں پر احتیاطی اصول اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں قانون کی پاسداری کا شعور پیدا کرنا ہی محفوظ معاشرے کی بنیاد ہے۔
آخر میں سکول انتظامیہ نے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا شکریہ ادا کیا کہ وہ تعلیمی اداروں میں جا کر طلبہ کو عملی تربیت فراہم کر رہی ہے۔