غیر قانونی / غیر محصولہ سگریٹس کے خلاف کارروائی

47

ضلع اپر کوہستان : صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات اور معزز چیف سیکرٹری و ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) نوید اختر خان نے اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی نعمان وحید کے ہمراہ کمیلا بازار میں غیر قانونی اور غیر محصولہ سگریٹس کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کا معائنہ کیا گیا جہاں بڑی مقدار میں درآمدی اور غیر محصولہ سگریٹس ذخیرہ اور فروخت کیے جا رہے تھے۔ موقع پر ہی سامان ضبط کر لیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت وارننگ دی گئی کہ وہ ایسے غیر قانونی کاروبار سے باز آ جائیں۔

مزید قانونی کارروائی متعلقہ قوانین و ضوابط کے تحت شروع کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل مارکیٹ چیکنگ جاری رہے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں