مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری ہیں۔
سرچ آپریشن کے دوران تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او نے پولیس نفری اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ مختلف گھروں کو چیک کیا۔
دوران چیکنگ افغان کیمپس سے ہٹ کر شہروں میں افغان مہاجرین کو غیر قانونی طور پر کرائے کے مکانات دینے اور کرائے کے مکانوں اور کرایہ داروں کی انٹری متعلقہ پولیس سٹیشن میں نہ کروانے پر 10rented building ordinance کے تحت 15 مقدمات درج کرکے مالک مکانات اور افغان مہاجرین کے خلاف مقدمات درج کئیے گئے۔