مانسہرہ : ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔
تھانہ اوگی پولیس نے منشیات فروش حمزہ زوالفقار ولد زوالفقار خان سکنہ چار باغ کو گرفتار کرکے2 کلو 569 گرام چرس اور 445 گرام آئس برآمد کر لی۔
اسی طرح تھانہ خاکی پولیس نے منشیات فروش شاہد ولد راشد،عزیز گل ولد نصیب سید اور محمد کامران ولد آمان اللہ کا گرفتار کر لیا
جن سے مجوعی طور پر 8 کلو 650 گرام چرس اور 540 گرام آئس برآمد ہوئی۔