مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آج احاطہ کورٹ مانسہرہ میں ڈی ایس پی سرکل سٹی جاوید خان کی نگرانی میں ایک موک ایکسرسائز (Mock Exercise) کا انعقاد کیا گیا۔
اس ایکسرسائز کا مقصد سیکیورٹی کے حالات میں فوری ردعمل دینے کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موثر طور پر کارروائی کرنے کے لئے جوانوں کو مکمل طور پر تیار رکھنا تھا۔
موک ایکسرسائز میں ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حصہ لیا اور فرضی سیکیورٹی کی صورتحال کے تحت مختلف عملی مشقیں انجام دیں۔
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے اس موقع پرکہا کہ “یہ ایکسرسائز جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ہمارے جوان ہر وقت کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کے لئے تیار رہیں گے تاکہ عوام کی حفاظت اور سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔” انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو کسی بھی ناپسندیدہ واقعے سے مؤثر طور پر نمٹنے میں معاون ثابت ہوں۔