ایبٹ آباد: ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ کااسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سجاد کے ہمراہ گلیات میں ہوٹلوں کا معائنہ کیا گیا۔
جہاں کچن میں انتہائی خراب اور غیر معیاری صفائی کی صورتحال، زنگ آلود مشینری، زائد المیعاد، غیر معیاری گوشت، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی بنا پر ہوٹل مینیجر کو فوڈ سٹف ایکٹ 1958 کے تحت پابند سلاسل کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ صحت و صفائی سے متعلق کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہ کرتے ہوئے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔