مانسہرہ : تھانہ خاکی کی کارکردگی ،مویشی چور کو گرفتار کرلیا گیا ، چوری کی گئ بکریاں ریکور ، مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئیے پولیس کی کوشش جاری ہے۔
شوکت آباد کے رہائشی محمد عارف نامی شخص نے اپنے مویشی چوری کی درخواست پولیس کو دی تھی۔
پولیس نے ملوگہ اوگی کے رہائشی شبیر ولد بازیر سے چوری کی بکریاں ریکور کر لی جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
ملزم سے مزید چوریوں کے متعلق تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔