ایف سی فورٹ اوگی کے گردونواح میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن

68

مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہرخان نے ڈی ایس پیز کو اپنی موجودگی اور نگرانی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی اوگی وحید خان کی نگرانی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہمراہ ایف سی فورٹ اوگی کے گردونواح میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کا مقصد مشتبہ عناصر کی نشاندہی، جرائم پیشہ سرگرمیوں کی روک تھام اور علاقہ میں امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔ دورانِ آپریشن متعدد مقامات کی چیکنگ کی گئی اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں