حساس مقامقات کی فول پروف سیکیورٹی

38

مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز قاضی ماجد نسیم نے آج پولیس ہیڈکوارٹرز مانسہرہ کی سیکیورٹی کا تفصیلی آڈٹ کیا۔

اس موقع پر چیک پوائنٹس، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں، CCTV مانیٹرنگ سسٹم اور مجموعی حفاظتی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نے سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور فول پروف بنانے کے لیے پولیس افسران و جوانوں کوضروری ہدایات جاری کی۔

دوسری جانب ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی بالاکوٹ محمد سہیل نے سپیشل برانچ اور ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ کے ہمراہ بالاکوٹ کورٹس کا سیکیورٹی آڈٹ کیا۔

سیکیورٹی آڈٹ کا بنیادی مقصد حساس مقامقات کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں