سائلین، وکلاء اور عام عوام کے لیے مؤثر، محفوظ اور منظم ماحول

28

بٹگرام : ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے ضلع کچہری کے بار روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وکلاء برادری سے ملاقات کی اور ان سے بار کے انتظامی، پیشہ ورانہ اور عوامی خدمات سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دورے کے دوران انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر موجود عملے کو ہدایت کی گئی کہ عدالت آنے والے سائلین، وکلاء اور عام عوام کے لیے مؤثر، محفوظ اور منظم ماحول یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے بار روم کے مجموعی انتظامی امور کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انصاف کے نظام میں وکلاء کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں