مانسہرہ : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی زیر نگرانی ریسکیو ۱۱۲۲ مانسہرہ ٹریننگ ونگ ٹیم نے محمّد عبدالله سید کی زیر قیادت
The peace school oghi میں اسٹاف اور طلباء کے لیےایک روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔
ٹریننگ سیشن میں دل کی دھڑکن کی بحالی (CPR)، خون بہنے کی روک تھام، فریکچر کی حالت میں ابتدائی طبی امداد، سانس کی نالی میں کوئی چیز پھنس جانے کی صورت میں فوری اقدامات کی تربیت دی گئی۔
اس موقع پر عملی مظاہروں کے ذریعے ایمرجنسی ردعمل کی مہارتیں بھی سکھائی گئیں جبکہ طلباء کو آگ بجھانے کے طریقے بھی سکھائے گئے۔
ٹریننگ کے احتتام پر اسکول انتظامیہ نے کہا کہ محفوظ معاشرہ تشکیل دینے کے لیے ایسے تربیتی پروگرام نہایت ضروری ہیں اور ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔