سیٹھی مسجد یوٹرن پر آگاہی بورڈ اور ریفلیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ

24

ایبٹ آباد: سیٹھی مسجد یوٹرن پر آگاہی بورڈ اور ریفلیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ۔

فیملی کی گاڑی حادثے کا شکار۔ این ایچ اے حکام کی مجرمانہ خاموشی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق یہ یوٹرن اکثر حادثات کی زد میں رہتا ہے، جس کے باعث ڈینٹروں، مکینکوں، ہڈی جوڑ ماہرین اور نیورو سرجری کے ڈاکٹروں کی آمدن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سپلائی سے لے کر کمپلیکس تک نوری اور خاکی حدود کے فرق کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے نصب اسٹریٹ لائٹس مستقل طور پر بند رہتی ہیں۔ رات کے وقت اندھیرے میں گاڑیوں کے لیے یوٹرن حادثات کا گڑھ بن چکے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تمام یوٹرن پر نہ تو یہاں کوئی ٹریفک سگنل نصب ہے، نہ رات میں نظر آنے والا کوئی انتباہی بورڈ۔

شہریوں نے این ایچ اے حکام کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام صرف تنخواہوں اور مراعات تک محدود ہیں، جبکہ عوام کی جانیں روزانہ داؤ پر لگی ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی شاہراہ پر اس نوعیت کا خطرناک یوٹرن شاید دنیا بھر میں منفرد “غفلت کی مثال” سمجھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں