ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تورغر/اوگی کے دفتر میں بطور جونئیر کلرک تعیناتی

24

مانسہرہ : سید ہدایت شاہ السادات ذونگلے آکازئی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تورغر/اوگی کے دفتر میں بطور جونئیر کلرک تعیناتی کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنے چچا سید ولی و اللہ شاہ، سابق امیدوار برائے تحصیل جدباء تورغر بخت تاج خان اور دلنواز زرگر توڑم اکازئی ،عبداسلام آکازئی بلیانی کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

سید ہدایت شاہ کا تعلق تورغر کے معروف قبائلی و جرگہ شناس خاندان سے ہے اور وہ علاقے کے نامور مشر سید محمد میاں صاحب کے پوتے ہیں۔ ان کی تعیناتی کو اہلِ علاقہ نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔

علاقائی سماجی حلقوں نے سید ہدایت شاہ کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں