مانسہرہ : ملک کی مشہور کاروباری آور سماجی شخصیت چیئرمین گوہر گروپ آف کمپنیز چیرمین ائیر کراچی جناب حنیف گوہر کے امریکن آور آسٹریلین بزنس پارٹنرز نے آبائی علاقے گوہر ہاؤس ڈھوڈیال کا ایک روزہ دورہ کیا ۔
اس موقع پر وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ بھی موجود تھے ۔مہمانوں نے ایس او ایس ویلج ڈھوڈیال کا دورہ کیا بچوں آور ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا آور مختلف ہاوسیز میں بچوں سے ملاقات کی ۔
مہمانوں نے حنیف گوہر صاحب کی جانب سے زاتی خرچے سے تعمیر کئے جانے والے نوجوانوں کیلئے سکلز ڈویلپمنٹ کے ادارے ہنر فاؤنڈیشن کیمپس آور المصطفی ٹرسٹ ہسپتال حنیف گوہر کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا ۔
انھوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا آور ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں مہمانوں کے اعزاز میں گوہرِ ہاؤس میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔