ہری پور : اسسٹنٹ کمشنر خانپور ڈاکٹر تزئین ظفر نے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کی تصدیق کے لیے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر کلیم اسیسمنٹ کمیٹی کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ گھروں، ڈھانچوں اور املاک کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
ڈاکٹر تزئین ظفر نے ہدایت کی کہ نقصانات کی رپورٹنگ میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت اور منصفانہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ دورے کے دوران مقامی عوام نے انتظامیہ کی بروقت کارروائی کو سراہا۔