پولیس لائنز مانسہرہ میں محرر اسٹاف کی جدید اسلحہ جات کے حوالے سے تربیت

44

مانسہرہ: پولیس لائنز مانسہرہ میں محرر اسٹاف کی جدید اسلحہ جات کے حوالے سے تربیت۔

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے پولیس لائنز مانسہرہ میں تمام تھانوں کے محرر اسٹاف کو ہیوی اور جدید اسلحہ کے مؤثر استعمال کی خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔

تربیتی سیشن میں اے ٹی ایس کے ماہر انسٹرکٹرز نے محرر اسٹاف کو جدید اسلحہ کے تکنیکی پہلوؤں، محفوظ ہینڈلنگ، فائر کنٹرول، اور ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت ردِعمل دینے سے متعلق جامع بریفنگ اور عملی تربیت دی۔ اس موقع پر اہلکاروں کو جدید ویپن ہینڈلنگ کے اصولوں سے آگاہ کرتے ہوئے عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔

ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس فورس کو جدید اسلحہ کے استعمال میں مہارت حاصل ہونا نہایت ضروری ہے۔ اس تربیتی عمل کا مقصد فورس کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور پیشہ ورانہ خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں