سب انسپکٹر اسد خان بے گناہ ہیں

29

ایبٹ آباد: اہلیانِ ایبٹ آباد کی جانب سے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ سب انسپکٹر اسد خان بے گناہ ہیں اور نہایت خوش اخلاق، ذمہ دار اور قانون کی پاسداری کرنے والے افسر ہیں۔

کل سے چلنے والی وہ خبر جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹریفک اہلکار نے ایک سوزوکی ڈرائیور پر تشدد کیا، سراسر بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہے۔اصل واقعہ یہ ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سوزوکی ڈرائیور کا چالان کیا گیا، جس پر اُس نے ٹریفک اہلکار اور سب انسپکٹر اسد خان کو للکارا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

اگلے روز اُس ڈرائیور نے خود کو بلیڈ سے زخمی کرکے جھوٹا الزام ٹریفک اہلکار پر لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ڈرائیور پیشہ ور منشیات استعمال کرنے والا ہے جس کے سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہیں۔

ہم ایس ایس پی ٹریفک جناب قمر حیات صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں، اور اصل ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت کارروائی کی جائے تاکہ فرض شناس اہلکاروں کی ساکھ متاثر نہ ہو۔
اہلیانِ ایبٹ آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں