سوزوکی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ک

16

ایبٹ آباد: چند روز قبل مانسہرہ ڈاٹ کام کے پیج پر سوزوکی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔

اس حوالے سے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ آر ٹی اے کا کام کرایوں اور روٹ پرمٹ پر کام کرنا ہے۔ جبکہ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کمشنر ہزارہ کے زیرانتظام کام کرنے والے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی /موٹروہیکل ایگزامینر کا دفتر کرتا ہے۔ آرٹی اے کا فٹنس سرٹیفکیٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوزوکی ڈرائیوروں نے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی /موٹروہیکل ایگزامینر کے اہلکاروں پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ڈرائیوروں کے مطابق گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے 3,500 روپے وصول کیے جاتے ہیں مگر رسید صرف 1,000 روپے کی دی جاتی ہے۔

متاثرہ ڈرائیوروں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور محکمہ اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مبینہ لوٹ مار کا فوری نوٹس لے کر ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ شفافیت اور قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں