110 گھروں کی چیکنگ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

55

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ناڑہ محمد تنویر کی حدودِ تھانہ میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کی کارروائی۔

کارروائی کے دوران تقریباً 110 گھروں کی چیکنگ کی گئی،
جس میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا:
4 عدد بندوق 12 بور، 2 عدد رپیٹر 12 بور، 3 عدد پستول 30 بور اور 26 عدد کارتوس۔
اسلحہ برآمدگی پر 7 مقدمات 15-AA/KPK درج کیے گئے، جبکہ ایک مالکِ مکان کے خلاف مقدمہ 10-RBA بھی درج ہوا۔

دورانِ سرچ PO عبدالرحمن کے گھر چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ موقع سے غیر موجود پایا گیا۔
اسی دوران اس کے دادا محمد سلیم کو بجرم 216-PPC قانونی کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کی یہ کارروائی امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے جاری مؤثر اقدامات کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں