این ایچ اے کا کام ٹریفک پولیس کرنے پر مجبور

33

ایبٹ آباد: این ایچ اے کا کام ٹریفک پولیس کرنے پر مجبور۔ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے اپنی مدد آپ کے تحت جب پل یو ٹرن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ افسران کے مطابق اس یو ٹرن کی خستہ حالی کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی تھی اور آئے روز حادثات بھی رونما ہو رہے تھے۔ جس کے حل کے لیے ٹریفک پولیس نے متعدد مرتبہ متعلقہ محکموں کو مرمت اور سائن بورڈز کی تنصیب کے حوالے سے باضابطہ لیٹرز جاری کیے۔ تاہم کسی بھی محکمہ کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا گیا۔

محکموں کی عدم توجہی کے باعث ٹریفک پولیس نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے محدود وسائل میں رہ کر مرمتی کام کا آغاز کیا، تاکہ ٹریفک کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے اور حادثات کے خدشات میں کمی لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں