ایبٹ آباد میں پولیس گشت میں کمی کے باعث وارداتوں میں اضافہ

62

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں پولیس گشت میں کمی کے باعث وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اب اس صورتحال کی بنیادی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاں پہلے تھانوں کی موبائلز اور رائیڈرز کے لیے روزانہ 350 لیٹر تک پیٹرول و ڈیزل فراہم کیا جاتا تھا اب یہ مقدار کم ہو کر صرف 100 سے 150 لیٹر تک رہ گئی ہے۔

ایندھن میں اس شدید کمی کے باعث پولیس موبائلز مکمل گشت کرنے سے قاصر ہیں جس سے عوام میں عدم تحفظ بڑھ رہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو کھل کر سرگرم ہونے کا موقع مل رہا ہے۔عوامی حلقوں نے نو تعینات ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً فیول کی قلت کا نوٹس لیا جائے اور تھانوں کو پہلے کی طرح مکمل ایندھن فراہم کیا جائے تاکہ مختلف علاقوں میں گشت بحال ہو سکے

جرائم میں کمی لائی جا سکےعوام کو ایک بار پھر مؤثر تحفظ فراہم ہوشہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس گشت میں اضافہ نہایت ضروری ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے اور شہر کو جرائم سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں