تجاوزات کے خاتمے لیے این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا آغاز

46

ایبٹ آباد: مانسہرہ روڈ، شاہراہ ریشم کے اطراف رائٹ آف وے پر تجاوزات کے خاتمے لیے این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا آغاز

صوبائی حکومت کے ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر این ایچ اے رائٹ آف وے پر تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا آغازکر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں میر پور، نیلے پیر اور دیگر ایریا میں ہیوی مشینری کے زریعے تجاوزات کو ہٹاتے ہوئے رائٹ آف وے کے کلیئر کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنرانڈر ٹریننگ موقع پر موجود رہے اورتجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی، لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے معاونت فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں