سرائے گدائی دوکانوں میں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

35

ہریپور : ہری پور تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کاروائی ،سرائے گدائی دوکانوں میں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار ، قبضہ سے سرقہ شدہ رقم مبلغ 3 لاکھ 2 ہزار روپے ، تاریں مالیتی 2 لاکھ اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد ۔

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔

تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود سرائے گدائی بازار میں رات کے اوقات میں دوکانات میں چوری کا واقع رونما ہوا۔ مدعیان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ نوازخان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کے دوران محمد خان ولد عثمان خان ، معتمم شاہ ولد گل شاہ اور سدا جان ولد شیرا ساکنان راجہ بازار راولپنڈی کو گرفتار کرکے سے سرقہ شدہ رقم مبلغ 3 لاکھ 2 ہزار روپے ، تاریں مالیتی 2 لاکھ اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں