منشیات فروش سے چرس برآمد ، ملزم گرفتار

26

ہریپور : ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے وژن منشیات سے پاک ہریپور کا تسلسل جاری ۔

ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے عزیز ولد عاشق حسین سکنہ قاضی پور کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 15 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ و تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے محمد نیاز ولد نور الہی سکنہ محلہ میاں صاحب منکراء کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو552 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر شفیق الرحمان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے اعجاز ولد محمد صادق سکنہ سوات چوک کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 536 گرام چرس برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں