کھن ملکوٹ میں خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

49

ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق کی زیر نگرانی تھانہ چھانگلہ گلی پولیس کی کاروائی ۔

کھن ملکوٹ میں خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔کھن ملکوٹ کی رہائشی خاتون کو گرفتار ملزم سخی محمد ولد جلیل نے مویشی کھیتوں میں جانے پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔

خاتون کی درخواست پر تھانہ چھانگلہ گلی میں زیر دفعہ 354 پی پی سی مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں