مانسہرہ : ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔
تھانہ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشان نعمان ریاض ولد محمد ریاض، محمد صیدولد محمد عابد اور عدیل عرف ماتی ولد رحاتی کو کو گرفتار کر لیا جن سے مجوعی طور پر 2 کلو 125 گرام چرس اور 135 گرام آئس برآمد ہوئی۔
اسی طرح تھانہ دربند پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حسین شاہ عرف چنچا کو 2 کلو 55 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
اسی طرح تھانہ لساں نواب پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد حنیف ولد محمد اشرف سکنہ ہریالہ پائیں کو گرفتار کر لیا جس سے موقع پر 1 کلو 725 گرام چرس اور ایک عدد 30 بور پستول بھی برآمد ہوا۔