آخرکار معجزہ ہو ہی گیا: سٹی میئر ایبٹ آباد کے ایک ’’حکم‘‘ نے برسوں کی گندگی اڑا دی

37

ایبٹ آباد: آخرکار معجزہ ہو ہی گیا: سٹی میئر ایبٹ آباد کے ایک ’’حکم‘‘ نے برسوں کی گندگی اڑا دی۔

سٹی میئر صاحب کے ایک ہی تاریخی حکم پر ٹی ایم اے نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 2 اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج کے باہر پڑی وہ گندگی صاف کر دی، جو شاید کسی آثارِ قدیمہ کا حصہ بن چکی تھی۔ حیرت انگیز طور پر اب وہاں کوڑا دان بھی بنا دیا گیا ہے، جسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں کہ یہ صرف خواب تو نہیں۔

طلباء و طالبات، جو روزانہ اس گندگی کے درمیان سے گزرتے ہوئے عملی طور پر برداشت کی تربیت حاصل کر رہے تھے، اب اچانک صفائی دیکھ کر کنفیوژن کا شکار ہیں کہ یہ شہر ہے یا کوئی نیا سیارہ۔

اہلِ علاقہ نے صفائی کے ان ’’غیر معمولی‘‘ اقدامات پر سٹی میئر اور ٹی ایم اے سٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے، کیونکہ ظاہر ہے کہ شہر میں صفائی ہونا آج کل کسی سرکاری کارنامے سے کم نہیں سمجھا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں