سابق ایم پی اے مومنہ باسط نے این اے 18 کا الیکشن تپا دیا

45

ہریپور : سابق ایم پی اے مومنہ باسط نے این اے 18 کا الیکشن تپا دیا۔

سکندرپور میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں سابق ایم پی اے مومنہ باسط نے ایک بڑی اور پرجوش ریلی کے ہمراہ شرکت کی، جس نے انتخابی سرگرمیوں میں نیا جوش پیدا کر دیا۔

مومنہ باسط گزشتہ کئی ہفتوں سے ہری پور میں شہناز عمر ایوب کی الیکشن مہم نہایت سرگرمی اور مؤثر انداز میں چلا رہی ہیں۔ مقامی سطح پر ان کی بھرپور موجودگی اور عوامی رابطہ مہم نے حلقے میں پی ٹی آئی کے انتخابی ماحول کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مومنہ باسط نے کہا کہ:
“ان شاء اللہ 23 نومبر کا سورج شہناز عمر ایوب خان کی شاندار کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں