ایبٹ آباد: سردار شمریز کی کوششوں سے نعمان پٹواری قتل کیس کا راضی نامہ ہو گیا۔
اڑھائی ماہ قبل 3 ستمبر 2025ء کو پٹواری سردار سیف الرحمن کے جواں سالہ بیٹے، سردار غفران اور میجر سردار کامران کے چھوٹے بھائی پٹواری سردار محمد نعمان کو حقیقی بھانجے جمشید ولد جاوید نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔
سردار شمریز کی کوششوں سے گرینڈ جرگہ میں سردار خاندان اور معززین علاقہ کی موجودگی میں مقتول نعمان پٹواری کے ورثاء نے بغیر کسی دیت کے فی سبیل اللہ معاف کر دیا۔
گرینڈ جرگہ میں سابق ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ، چیئرمین سردار گوہر زمان، سردار شیراز افضل، سردار صابر، سابق ڈی ایف او سردار سلیم، سردار ریاست، سردار رفیق، سردار شاہنواز مکول، شہریار خان، سردار اسد، سردار شمریز یونس، چیئرمین کڑلال یوتھ ویلفئیر سوسائٹی پاکستان سردار مصری کڑلال، صدر آل ٹریڈ سردار شاہنواز، جنرل سیکرٹری سجاد خان، سردار سعید، سردار گلفام اور دیگر عمائدین شریک ہوئے۔