ایمپائر روڈ ایبٹ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے مریضوں اور عملے کی مشکلات میں اضافہ

35

ایبٹ آباد: ایمپائر روڈ ایبٹ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے مریضوں اور عملے کی مشکلات میں اضافہ۔

ایمپائر روڈ، جو ایبٹ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے مریضوں، تیمارداروں اور ملازمین کی آمد و رفت کے لیے واحد آسان راستہ ہے، کئی دنوں سے بند ہے۔ راستہ بند ہونے کے باعث ڈاکٹرز، مریضوں اور ہسپتال کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ ایمرجنسی کیسز کی منتقلی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

شہریوں اور تاجروں نے درخواست کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فوری نوٹس لیتے ہوئے ایمپائر روڈ کو کھولنے کے احکامات جاری کریں، تاکہ مریضوں اور ہسپتال کے عملے کو درپیش مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں