مقدمات کی صاف، درست اور بروقت تفتیش کی جائے،ڈی پی او امجد حسین

65

جولئ پالس کوہستان: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کولئ پالس کوہستان امجد حسین کی زیرِ صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

ضلع کولئ پالس کوہستان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امجد حسین کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی سرکل پالس حیات خان، ڈی ایس پی سرکل بٹیڑہ نور نبی شاہ، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، چوکی انچارج، محررین اور دیگر پولیس اہلکار شریک ہوئے۔

میٹنگ کا خلاصہ
• ڈی پی او نے ضلع کی کرائم صورتحال، مقدمات کی پیشرفت اور پولیس ریکارڈ کا جائزہ لیا۔
• تمام افسران نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق بریفنگ پیش کی۔

ڈی پی او امجد حسین کی اہم ہدایات
تفتیش
• مقدمات کی صاف، درست اور بروقت تفتیش کی جائے۔
• زیرِ تفتیش کیسز کی رپورٹس وقت پر جمع ہوں۔

جرائم کے خلاف کارروائیاں
• منشیات، ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
• سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز مؤثر انداز میں جاری رکھے جائیں۔
• اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

انتظامی و ڈیوٹی امور
• تمام اہلکار مکمل وردی میں ڈیوٹی کریں اور بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کا استعمال لازمی ہے۔
• محرر کو ہدایت کہ نفری کی ڈیوٹیاں انصاف اور میرٹ کے مطابق لگائی جائیں۔
• گشت، ڈیوٹی پوائنٹس اور حاضری میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
• دوران ڈیوٹی ملازمان اپنی ذاتی سیکورٹی اور سرکاری عمارات کی سیکورٹی کا خصوصی خیال رکھیں۔
• دوران ڈیوٹی سمارٹ موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے اہلکاران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔
• مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔
• پبلک لیزان کمیٹیوں کو مکمل فعال رکھا جائے اور باقاعدہ میٹنگز کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

عوام سے متعلق ہدایات
• پولیس اہلکار عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔
• ہر فرد کے مسائل کو جلد اور مؤثر طریقے سے حل کیا جائے۔
• تھانوں میں آنے والے ہر فرد کی کامل عزت اور احترام کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او امجد حسین نے کہا کہ “عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، امن و امان کے لیے پولیس اپنی بہترین کوششیں جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں