ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن جے مطالبات

36

ہریپور : ہمیں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا تاریخی دھرنا اور بنی گالہ کے باہر احتجاج یاد ہے،اسے اتنا عرصہ بھی نہیں گذرا۔

اس تاریخی احتجاج اور خیبرپختونخوا کے ینگ ٹیچرز کے لیے ریگولرائزیش سمیت دیگر مراعات کے حصول میں صوبائی صدر کے ساتھ جو ینگ ٹیچر لیڈر چٹان کی طرح کھڑا رہا وہ کرامت خان تنولی ہے،اعلی تعلیم یافتہ،مخلص،ہمدرد اور متوازن شخصیت کا مالک،بے پناہ قائدانہ صلاحیتوں سے متصف مگر انکساری،ملنساری و خوش طبعی کا پیکر،تنولی صاحب ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے نائب صدر اور ضلع ہری پور کے صدر ہیں دیگر اساتذہ تنظیمات سے عمدہ رابطہ کاری ہے ۔

انکی،تاریخی احتجاج میں بھی انھیں یہ مکمل حمایت حاصل رہی،تنولی صاحب اور انکی تنظیم صرف مراعات ہی نہیں چاہتے بلکہ حقیقی تعلیمی ترقی کے بھی خواہاں ہیں جس کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز بھی ٹیلیفونک رابطے پر اپنی کمیونٹی کے لیے اور سسٹم کی بہتری کے لیے دکھ رہے تھے اور کڑھ رہے تھے،انھیں ایک طرف ہری پور کے لگ بھگ دو سو یا زائد پی ایس ٹی کی سینئیر پی ایس ٹی پوسٹ پر محکمانہ پروموشن کے غیر ضروری التواء سے پریشان تھے اور بتا رہے تھےکہ،سر،صوبہ کے دیگر اضلاع میں یہ پروموشنز ہو چکی ہیں مگر ہری پور میں نہیں ہوئیں جس سے ٹیچرز کمیونٹی میں احساس محرومی اور تشویش ہے اور دوسری طرف اسکا دائرہ یہ ہے کہ اس پروموشن کے نتیجے میں نئی آسامیاں تخلیق ہوں گی جن پر ٹیچنگ میں آنے کے خواہشمند اعلی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان اس بھرتی اسے محکمہ کو اور اسکولوں کو نہایت باصلاحیت اور اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ میسر آئیں گے جس سے معیار تعلیم مزید بہتر ہو گا جن اسکولوں میں دو یا تین اساتذہ ہیں وہاں ٹیچرز کا اضافہ ہو گا۔

کرامت تنولی ہمیشہ تعلیمی نظام کی بہتری،ٹیچرز کی بہتری اور معیار تعلیم کی بہتری کی بات کرتے ہیں جو معاشرتی بہتری اور قومی ترقی کی بنیاد ہے،ارباب اختیار کو ضلع ہری پور کے پرائمری اساتذہ کو محکمانہ جلد از جلد دینی چاہئے جس سے یقینا اساتذہ جائز حق ملنے سے مزید دلجمعی سے کام کریں گے،اسکولوں میں اساتذہ کی کمی بھی پوری ہو گی اور معیار تعلیم مزید بہتر ہو گا

اللہ کریم کرامت تنولی جیسے مخلص اور ہمدرد اساتذہ راہنماؤں کو انسانی و معاشرتی بھلائی کے اس مشن میں مزید اخلاص ،استقامت اور کامیابیوں سے نوازے،ہم ان کے اس قومی مشن کی تکمیل میں ہمیشہ ان کی ایک کال پر ہیں اور رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں