ڈی پی او ہری پور کی سربراہی میں الیکشن کے پرامن انعقاد کے حوالے سے اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد

42

ہریپور : ڈی پی او ہری پور کی سربراہی میں الیکشن کے پرامن انعقاد کے حوالے سے اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد۔

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی سربراہی میں الیکشن کے پرامن انعقاد کے حوالے سے اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور ، جملہ ایس ڈی پی اوز ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر،جملہ ایس ایچ اوز ، انچارج ٹریفک ہری پور ، انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ ،ہیڈ آف برانچز موجود تھے ۔اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے سمیت الیکشن سکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے۔

ڈی پی او ہری پور نے میٹنگ کے دوران واضح کیا کہ انتخابات کا پرُامن انعقاد ایک اہم قومی فریضہ ہے۔ ایس ایچ اوز تمام پولیس نفری کو الیکشن کی سکیورٹی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریف کریں، پولنگ اسٹیشنز کے باہر پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

پولیس افسران کو تمام انتخابی عمل کے دوران غیر جانبدار رہ کر اور پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔ پولنگ کے دوران عوام الناس کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں ۔پولیس افسران کو انتخابی مٹیریل کی بحفاظت ترسیل و عملہ کی حفاظت کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں