ضمنی الیکشن کے پر امن انعقاد کی خاطر جملہ انچارج سکیورٹی پولنگ سٹیشنز کے ساتھ میٹنگ

59

ہریپور : ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت ضمنی الیکشن کے پر امن انعقاد کی خاطر جملہ انچارج سکیورٹی پولنگ سٹیشنز کے ساتھ میٹنگ ۔

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی زیر صدارت ضمنی الیکشن کے پر امن انعقاد کی خاطر جملہ انچارج پولنگ سٹیشن سکیورٹی کے ساتھ میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان ، ڈی ایس پی سٹی سعید یدون اور ڈی ایس ہیڈکواٹرز تنویر احمد اور انچارج سکیورٹی پولنگ سٹیشنز نے شرکت کی ۔

ڈی پی او ہری پور نے جملہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کے پر امن انعقاد اولین ترجیع ہے ۔ پولنگ کے روز تمام افسران و جوان پوری مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔

پولنگ سٹیشن سکیورٹی ڈیوٹی پر معمور افسران و جوان الرٹ اور چوکس رہ ڈیوٹی سر انجام دیں ۔ اور پولنگ سٹیشن کے نزدیک مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔ عوام الناس کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں