ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے مانسرہ روڈ کے اطراف تجاوزات کے خلاف کاروائی

46

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری، منڈیاں میں مانسہرہ روڈ کے اطراف تجاوزات کو ہٹایا گیا، تقریبا 14 کنال اراضی واگزار کروائی گی۔

اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آباد کی نگرانی میں کینٹ بورڈ کی انفورسمنٹ ٹیمز کے ہمراہ منڈیاں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے مانسرہ روڈ کے اطراف تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی۔

کاروائی کے دوران 14 کنال اراضی پر تجاوزات کو ہٹاتے ہوئے جگہ کو واگزار کروایا گیا اور متعلقہ افراد کے کاروائی کا آغاز کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف بلا امتیار کاروائیاں جاری ہیں۔ ایسے تمام افراد جنہوں نے سرکاری زمین، ندی نالوں، رائٹ آف وے و دیگر پر تجاوز کر رکھی ہں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات کو ہٹا لیں بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں