ایبٹ آباد: کنج ایریا میں غیر قانونی تعمیرات اور مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی۔
◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ نے محکمہ مائنز کے انسپکٹر اور مقامی پولیس کے ہمراہ کنج کے علاقے کا دورہ کیا، جہاں لیٹرائٹ کی لیز محمد شکیل کے نام پر الاٹ ہے۔
◀️ معائنے کے دوران یہ دیکھا گیا کہ لیز ایریا کے اندر ایک پرائیویٹ شخص کی جانب سے تعمیراتی کام جاری تھا، اور مقام پر مزدور بھی موجود تھے، جو کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2017 کی سیکشن 34 کی صریح خلاف ورزی ہے۔
◀️ غیر قانونی تعمیرات اور لیز ایریا میں مداخلت پر متعلقہ شخص کے خلاف موقع پر مراسلہ جاری کیا گیا اور مکمل رپورٹ محکمہ مائنز کو بھجوانے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
◀️ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مائننگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی سرگرمیوں اور لیز ایریاز میں تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔